بنوں کی کبڈی ٹیم نے چیلنج میچ میں ضلع چارسدہ کی ٹیم کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی

بنوں(بیورو رپورٹ )بنوں کی کبڈی ٹیم نے چیلنج میچ میں ضلع چارسدہ کی ٹیم کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی کبڈی ایسوسی ایشن بنوں کے صدر اور سابق ایم پی اے ملک ریاض خان کی جانب سے منعقدہ خصوصی میچ کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں تماشائی موجود تھے

اس موقع پر بنوں اور چارسدہ کی ٹیموں کے مابین میچ میں بنوں کی ٹیم نے چارسدہ کو 29کے مقابلے میں 40پوائنٹس سے ہرادیا میں میں امپائرنگ کے فراءض انٹرنیشنل کبڈی امپائر سلطاب باچا نے انجام دیئے جنہوں نے کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کے مابین فائنل میچ کی امپائرنگ بھی کی تھی میچ میں کمنٹری کے فراءض اکبر نیاز خان ممش خیل سینئر کمینٹیٹر نے انجام دیئے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے طاقت اور پھرتی کا بھرپور مظاہرہ کیا اور سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے کھلاڑیوں کو خوب دادا دی

اس موقع پر عوام نے شاندار میچ کے انعقاد پر ملک ریاض خان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے بند پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی بحالی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ملک ریاض خان کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ بنوں کے عوام کیلئے خوشی کے مواقع فراہم کئے ہیں ۔

error: Content is protected !!