بنگلہ دیش ; پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

 

 

بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معروف نے بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے لیے عشائیہ دیا۔

عشائیہ میں دونوں ٹیموں کی ٹیم منیجمنٹ نے بھی شرکت کی۔

 

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی منیجر اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر ناہیدہ خان اور عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید نے پاکستان کھلاڑیوں کی آٹوگراف والی ٹی شرٹ ہائی کمشنر کو دیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ڈھاکا میں موجود ہے۔

سیریز 1-1 سے برابر ہے اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل جمعہ کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دورے کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان چٹوگرام میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی گئی تھی جسے بنگلہ دیش نے 2-1 سے جیتا تھا۔

 

 

error: Content is protected !!