لیوس ہملٹن کو مائیکل شوماکر کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید انتظار کرنا پڑے گا

سوچی (سپورٹس لنک رپورٹ)فارمولا ون سیزن کی رشین گراں پری Valtteri Bottas نے جیت لی، لوئیس ہملٹن کو مائیکل شوماکر کے 91 ریسز جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کےلیے مزید انتظار کرنا ہوگا وہ ریس میںٕ تیسرے نمبر پر رہے۔سوچی میں ہونے والی فورمولا ون ریس میں سب کی نظریں لوئی ہملٹن پر تھیں جنہوں نے پول پوزیشن سے ریس اسٹارٹ کی

ہملٹن فورمولا ون گریٹ مائیکل شوماکر کو 91 ریسز جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے صرف ایک فتح درکار تھی لیکن بدقسمتی سے وہ ریس پر گرپ نہ رکھ سکے اور تیسرے نمبر پر رہے ۔والٹیری بوٹاس نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 34 منٹ، صفر اعشاریہ 3 صفر سیکنڈز میں طے کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی، میکس ورسٹاپن دوسرے نمبر پر رہے۔

error: Content is protected !!