نیوزی لینڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کیخلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کل 29 ستمبر کو کریگا

ویلنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کل29 ستمبر کو پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا ، نومبر دسمبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے ۔کیوی بورڈ کے مطابق وہ کل انٹرنیشنل ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا اس میں پاکستان کے خلاف سیریز کا شیڈول بھی شامل ہے۔

پاکستان ٹیم نے نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کے لیے نیوزی لینڈ روانگی 20 نومبر کو متوقع ہے، پاکستان شاہین بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائے گی۔پاکستان شاہین نیوزی لینڈ میں دو چار روزہ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی ایک دوسرے کی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کو حکومت نے انٹر نیشنل ٹیموں کی میزبانی کی منظوری دے رکھی ہے

error: Content is protected !!