فرنچ اوپن، اینڈی مرے کی پہلی ہی رائونڈ میں چھٹی

پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں ہی دو بڑے ناموں کی چھٹی ہو گئی، برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے ان کے حریف سٹن وورینکا نے سٹریٹ سٹیٹس میں با آسانی چھ تین اور چھ دو سے شکست دیکر ان کیلئے فرنچ اوپن کو ختم کردیا

جبکہ ایک اور میچ میں برطانوی کھلاڑی ڈین ایونز کو جاپان کے کھلاڑی کئی نیشیکوری نے سخت مقابلے کے بعد ایک چھ، چھ ایک، سات چھ (سات تین)،ایک چھ اور چھ چار سے شکست دیکر باہر کردیا،اب فرنچ اوپن مینزمقابلوں میں برطانیہ کے صرف دو کھلاڑی کیمرون اور لیام رہ گئے ہیں۔

error: Content is protected !!