نامعلوم افراد کی فائرنگ سےانٹرنیشنل کبڈی پلیئر زبیر بلوچ جاں بحق

فیصل آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انٹرنیشنل کبڈی پلیئر زبیر بلوچ جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فخر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انٹرنیشنل کبڈی پلیئر زبیر بلوچ جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس سے قبل فیصل آباد میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سلطان ٹاؤن میں دو ٹیموں کے درمیان کبڈی کا میچ جاری تھا کہ اسی دوران کھلاڑیوں کی تعداد برابر نہ ہونے کے تنازع پر جھگڑا شروع ہوگیا اور دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔ لڑائی جھگڑے کے دوران کھلاڑی اور کوچز بھی زخمی ہوگئے ۔لڑائی جھگڑے کی فوٹیج میں بھی کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو ایک دوسرے پر لاٹھیاں برساتے دیکھا جاسکتا ہے ۔معاملے سے متعلق پولیس کو اطلاع ملنے کے باوجود پولیس روایتی سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی تاخیر سے موقع پر پہنچی۔ جس سے لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد موقع سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلمان غنی بھی موجود تھے مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ،کھلاڑیوں کی جانب سے ریفری کے ساتھ بد تمیزی کا واقع بھی سامنے آیا۔

error: Content is protected !!