پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئر (ر)سجاد کھوکھر کی سی ای او پی آئی اے سے ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالدسجاد کھوکھر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود ملک سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔


ملاقات میں قومی کھیل ہاکی کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پی آئی اے کی پاٹنر شپ دوبارہ بحال کرنے اور پی ایچ ایف اور پی آئی اے کے ماضی کے تعلقات کو بحال کرنے پر بات ہوئی۔


صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پاکستان ہاکی کے لیے کی جانے والی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے ہمیشہ پاکستان ہاکی کے لیے تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے


چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود ملک نے اس دورے کو بہت مثبت انداز میں لیا اور کہا کہ پی ایف کی مشکلات کا ہرممکن حل کریں گے کیونکہ یہ ہمارا قومی کھیل ہے۔

error: Content is protected !!