پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنلز لائن اپ مکمل

کراچی (سپورٹس رپورٹر)پانچواں نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں سمیر سلیم کی جاریحانہ آل رانڈ کارکردگی ایک وکٹ اور 46 رنز کی شاندار انگیز کی بدولت ایس کیوجی شاندار نے ریمنٹس یونائٹیڈ کو چار وکٹوں سے شکست دی ٹورنامنٹ کمیٹی نے سمیر سلیم کومین آف دی میچ قرار دیا۔

ریمنٹس یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصاں پر 153 رنز اسکور کیا۔ زیشان صدیقی نے پانچ چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر سنچری 57رنز راناروی کمار نے دو چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 22 رنزبنائے اور خالد پراچہ نے انہیں رن آوٹ کیا۔جبکہ عامر حسین نے 9 رنز دیکراور عامر جیند نے 34 رنز دیکر 2-2 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ایس کیوجی شاندار نے 19 ویں اوورز میں مطلوبہ حدف پورا کیا،سمیرسلیم نے تین چھوکوں 14 چوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 46 رنز وسیم خان نے تین چوکوں 34گیندوں کی مدد سے 33 رنز کی انگیز کھیلی،جبکہ محمدحنیف نے 26 رنز دیکر دوکھلاڑیوں کو آوٹ کیااسکور ر کے جیندافضل جبکہ امپائرنگ کے فرائض آصم علوی اورنذیر بٹ نے سرانجام دیے۔درین اثنا آربی جی،ریمنٹس یونائٹیڈ، لاجسٹک، اعتماد،ایس کیوجی، آپریشن، ساؤتھ ریجن اور آرایم جی نے کوارٹرفائنلز کے لئے کولیفائی کرلیا کوارٹرفائنل برقی قمقموں کی روشی میں نیا ناظم آبا کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جائینگے۔

error: Content is protected !!