راولپنڈی میں ویمن کرکٹ کا شاندار ٹورنامنٹ، ملک بھر سے 26ٹیموں کی شرکت

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)راولپنڈی میں ویمن کرکٹ کا شاندار ٹورنامنٹ، ملک بھر سے 26ٹیموں کی شرکت، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق نے افتتاح کیا۔یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام گورنمنٹ وقارالنساء پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی میں” آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ ” کی افتاتحی تقریب میں کالج پرنسپل پروفیسرڈاکٹرزاہدہ پروین ، ڈی اوسپورٹس شمس توحیدعباسی، پروفیسر مریم، شفقت نیازی اوردیگر آفیشلز بھی موجودتھے۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اوروائٹل گروپ کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، لاہور، بہاولپور، مردان، صوابی، ایبٹ آباداور کوٹلی آزادکشمیر سمیت مختلف شہروں سے ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز 13ڈبل وکٹ میچز کے فیصلے ہوئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن موجودہ حالات میں ایس اوپیز پر عمل کرنابہت ضروری ہے۔

انہوں نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اورخصوصاََ ویمن سپورٹس کیلئے قومی سطح پرشاندار خدمات انجام دینے پر یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس ویلفیئرسوسائٹی کی کاوشوں کوسراہا اور سوسائٹی کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ جلد ہی ضلع راولپنڈی کی سطح پر ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقادکیاجائے جس کیلئے وہ بھرپور سرپرستی کریں گے۔

error: Content is protected !!