ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ملاکنڈ میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ملاکنڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام ملاکنڈ میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر،فائینل میچ میں جاوید نور الیون نے شاندار مقابلے کے بعد شفیع اللہ الیون کو ہراکر فائینل اپنے نام کیا۔اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بخت شاہ زیب خان،اسسٹنٹ ابرار احمد ،سی او ماجد خان ودیگر کی شرکت

تفصیلات کے مطابق تحصیل بلامبٹ کے گاوں ملاکنڈ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لوئر دیر کے زیر انتظام کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے 25 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا،فائینل میچ میں جاوید نور الیون نے کانٹے دار مقابلے کے بعد اپنے حریف ٹیم شفیع اللہ الیون کو ہراکر فائینل اپنے نام کیا،تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بخت شاہ زیب،اسٹنٹ ابرار احمد,کھلاڑیوں اور شایقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

مہمان خصوصی بخت شاہ زیب خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیئےلاک ڈاون کے بعد ڈسٹڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سےمنعقدہ اس شاندار تقریب کو شایقین اور کھلاڑیوں نے خوب سراہا اور مطالبہ کیا کہ کرونا کی وجہ سے جہاں ایک طرف کھیل کے میدان ویران ہوکر کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ضائع ہوا ہے تو دوسری طرف نوجوان ٹینشن اور احساس کمتری کے بھی شکار ہوئے

لہذا ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو چاہیئے کہ وہ نوجوانوں کی احسا س محرومی کو دور کرنے اور ان کے مخفی صلاحیتوں کو دوبارہ نکھارنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریں، اس موقع ارگنائزرز،عمائدین علاقہ اور کھلاڑیوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ

یہاں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن گراونڈ کی نہ ہونے کی وجہ سے ان کا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے لہذا حکومت کو چاہیئے کہ وہ ملاکنڈ کے نوجوانوں کیلئے گراونڈ سمیت دیگر سہولیات فراہم کریں تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع مل سکے۔۔۔

error: Content is protected !!