یونس خان کا مہمند ڈیم دورہ، شاندار استقبال کیا

قبائلی ضلع مہمند(فرھاد کدی خیل)پاکستان کےسابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان یونس خان کا مہمند ڈیم دورہ
اس موقع پر ڈیم انتظامیہ نےیونس خان کا شاندار استقبال کیا اور بریگیڈیئر امتیاز نے مہمان کو پشتون روایتی پھگڑی (لونگی) پہنائی یونس خان نے ڈیم کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ان کوڈیم کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئ


اس کے بعد یونس خان نے تحصیل پڑآنگ غار کا دورہ کیا اور وہاں پر کرکٹ فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی مقامی گراونڈ بابو جوڑ کرکٹ میدان میں پڑانگ غار اور نوئے کلی کے ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کے موقع پر بریگیڈیئر امتیاز، مقامی عمائدین اور تماشائیوں نے انکا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئےاس موقع پر ملک ملا دین، ملک بدری زمان اور دوسری شخصیات بھی موجود تھی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فائنل میچ کے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں تقسیم کی

error: Content is protected !!