آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹڈی ایف سی سی کوٹلی آزاد کشمیر نے ا سلام آباد اکیڈمی کو شکست دے دی

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر ) آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹڈی ایف سی سی کوٹلی آزاد کشمیر نے ا سلام آباد اکیڈیمی کو شکست دے دی مہمان خصوصی نثار خان جدون تھے کلیم اللہ خان جدون کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے ایونٹ کے اہم میچ میں ڈی ایف سی سی کوٹلی آزاد کشمیر نے اسلام آباد اکیڈیمی کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر کے برابر رہا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حمکے کئے لیکن بہترین دفاع کی بدولت کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی دوسرے ہاف کے اختتام سے دس منٹ قبل کوٹلی کی ٹیم کو ایک کارنر کک ملی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کوٹلی کے فارورڈ نے بغیر کسی غلطی کے ہیڈ کے ذریعے بال کو جال میں پہنچا دیا

اور برتری حا صل کر لی ا سلام آباد اکیڈیمی کی ٹیم نے گول برابر کرنے کے لئے تابڑ توڑ حملے کئے لیکن انکی کوئی کوشش کارگ ثابت نہ ہوئی اور یوں ڈی ایف سی سی کوٹلی لی ٹیم نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی اس میچ کے ریفری صدیق ڈار عامر خان اویس خان تھے

جبکہ میچ کمشنر جاذب خان عادل علی خان تھے کمنٹیٹر کے فراءض زیشان خان جدون شاہ میر نے انجام دیئے اس موقع پر مہمان خصوصی نثار خان جدون ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تھے انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھیل کو سراہا اور آرگنائزرز کلیم اللہ کان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی انہوں نے اس دور میں نوجوانوں کو تفریح کا موقع فراہم کیا

error: Content is protected !!