پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ،آربی جی واریرز نے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں آربی جی واریرز نے چار وکٹوں سے ایس کیوجی شاندار کو شکست دی اور فائنل میں کھلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

ٹورنامنٹ کمیٹی نے حیدر رضا کو مین آف دی میچ قرار دیااس موقع پرسابق قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عارف بھوپالی نے میچ ایوارڈدیا انکے ہمراہ آربی جی واریرز کے عاقب ملک، سرفرازاحمد خان،سلمان حسین کاظمی اوردیگر افراد موجود تھے ایس کیوجی شاندار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 147 رنز اسکور کیا فرحان رفیق نے تین چوکوں 48 گیندوں کی مدد سے ہاف سنچری 51 رنز عامر جیندنے دو چوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 28 رنز ناوٹ آوٹ رہے اور خالد پراچہ نے 23 گیندوں پر 26 رنز بناکر ریٹائر ڈ ہوگئے۔ جبکہ دانش خان نے 40 رنز دیکر دو وکٹ سرمد تالپور اور خرم شہزاد نے 19-19 رنز دیکر 1-1 وکٹ حاصل کی جواب میں آربی جی واریرز نے چھ وکٹوں پر مطلوبہ حدف مکمل کیا

حید ر رضا نے ایک چھکے چار چوکوں 45 گیندوں کی مدد سے 46 رنز عر فان پٹھان نے ایک چھکے دو چوکوں 16 گیندوں کی مدد سے 26 رنز اور محمد عابد نے ایک چوکے 15 گیند کی مدد سے 23 رنز بنائے،جبکہ عامر جیند نے 31 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔،اسکور ر کے فرائض جیندافضل جبکہ امپائرنگ کے فرائض طاہر رشید اور عاصم علوی نے سرانجام دیے۔


درین پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل لاجسٹک لائنز اور اور آر بی واریرز کے درمیان کھیلاجائیگا تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!