سجاس کا روزنامہ جنگ سے وابستہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی سے ان کی "بڑی بہن "کے انتقال پراظہار تعزیت

کراچی (سٹاف رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے روزنامہ جنگ سے وابستہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی سے ان کی ” بڑی بہن ” کے انتقال پر اظہارتعزیت کی ہے

سجاس کی مجلس عاملہ نے اپنے مشترکہ بیان میں انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے, اللہ پاک مرحومہ کی معغفرت فرمائے اور عبدالماجد بھٹی سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے.آمین

error: Content is protected !!