صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو کبڈی لیکچروٹریننگ دینے کا آغازکردیا


پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن نے صوبے میںمردوں کے کبڈی کیساتھ ساتھ خواتین کبڈی کے فروغ کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھانے کافیصلہ کرلیا،اس ضمن میں ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان بری نے گورنمنٹ سٹی گلبہارگرلز کالج میں طالبات کو کبڈی سے متعلق لیکچر دینا شروع کردیا۔جسمیں کثیر تعداد میں شریک طالبات کولیکچر کے بعد کبڈی کی تربیت بھی دی جارہی ہے ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید سلطان بری نے کہاکہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ہدایت پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی سرپرستی میںخیبر پختونخوامیں کبڈی کھیل کے فروغ کیلئے ایک بہترین حکمت عملی مرتب کرلی ہے جسکے تحت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں کبڈی کے انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر کلب کے مقابلے زووشور سے منعقدکئے جارہے ہیں،جہاں سے ہمیں بہترین ٹیلنٹ سامنے آناشرو ع ہوگیاہے،جبکہ اسکے ساتھ ہی خواتین کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے بھی مختلف تعلیمی اداروں میں طالبات کو کھیلوں اور خصوصاًکبڈی سے متعلق لیکچر دینے کا آغاز کردیاجسکے

بعد انہیں ٹربیت بھی دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس پلان کے تحت پہلے مرحلے میں گورنمٹ سٹی گرلز کالج گلبہار کی پر نسپل شاہین عمر اورڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی کی وساطت سے خواتین پر مشتمل تربیتی کیمپ لگایا ہے امید ہے اس سے صوبے میں خواتین کبڈی کو فروغ ملے گا۔اس کیمپ کے دوران طالبات کو کبڈی کے قوانین اور اصولوں کے بارے میں لیکچر دینے کیساتھ ساتھ انہیں کبڈی تربیت بھی دی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مضامین میں دیگر کھیلوں سمیت کبڈی بھی شامل ہیں،اس لیکچرکے باعث طالبات کبڈی اور دیگر کھیلوں سے متعقل بہت کچھ سیکھنے کا موقو ملے گا۔

error: Content is protected !!