پاکستان میں ٹیپ بال کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو تیار

پاکستان میں ٹیپ بال کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو تیار ، پہلا میچ 21 مارچ کو ایوب کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں ہوگا ، ٹورنامنٹ میں غیرملکی کھلاڑی بھی شریک ہوں گے

ٹیپ بال مارخور چیمپینز لیگ کے پہلے دو کامیاب ایڈیشن کے بعد تیسرا ایڈیشن اکیس مارچ سے ایوب کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں شروع ہو گا ۔میگا ایونٹ میں کل 12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں 4 اوورسیر ٹیمیں بھی شامل ہیں جن میں دبئی ولویز ، یوکے ریمز ، پاک قطر ڈریکس اور عشال فالکنز شامل ہیں

12 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے لیگ میں ٹیپ بال کے سات انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شرکت کریں گے ایم سی ایل میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے افتتاحی تقریب ایوب کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں ہو گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 29 مارچ کو ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا

چیئرمین ایم سی ایل سردار سیف اللہ عباسی نے شیڈول کا اعلان کیا سی او ایم سی ایل سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل اور مارکیٹنگ ڈائریکٹر علی نواز بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین ایم سی ایل سردار سیف اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد ٹیپ بال کرکٹ کو پسند کرتی یےسابق ٹیسٹ کرکٹر اورایم سی ایل کے سی سی او نے کہا کہ سیزن تھری انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ایونٹ ہو گا

error: Content is protected !!