ٹنڈوجام(رائو آصف اقبال) ایس ایس بی شہید ملت باسکٹ بال ٹورنامینٹ کا زرعئی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں شاندار آغاز ہوگیا۔سندھ اسپورٹس بورڈ و پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے سندھ زرعئی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے زیر اہتمام جاری مذکورہ ٹورنامینٹ کا افتتاح حیدرآباد ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر خرم رفیع صدیقی نے کیا
جبکہ اس موقع پر مدعو دیگر مہمانوں میں حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ اور لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے ڈائریکٹر اسپورٹس اقبال میمن شامل ہیں۔افتتاحی تقریب کے آغاز میں تلاوت کلام پاک کے بعد آرگنائزنگ سیکریٹری و میزبان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس انوار خانزادہ نے مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کیئے اور شریک ٹیموں کا ان سے تعارف کرایا۔
کھیلے گئے افتتاحی میچ میں میرپورخاص نے لمس جامشورو کو 22-28 سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کے زیشان 8 اور راحیل 6 گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا جبکہ لمس جامشورو کی جانب سے شفاعت 6 اور الیاس 3 گول کرکے نمایاں رہے۔دوسرے میچ میں حیدرآباد ڈویژن نے میرپورخاص ڈویژن کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 36-37 سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کے عزیر نے 16 اور حسیب نے 14 گول اسکور کیئے جبکہ میرپورخاص ڈویژن کے احسان اور قاسم 16 اور 14 گول اسکور کرکے نمایاں ریے۔ میچز کو راجہ افتخار، مرزا حسیب اور رافع نے سپروائز کیا۔اس موقع پر شوکت سانگی، عمر دستی، رائو آصف اقبال، عمران بلوچ، منور بھٹو، شاہنواز رند اور دیگر موجود تھے