پاکستان انگلینڈ میچوں کیلئے قذافی سٹیڈیم تیار

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مرحلے کے لیے قذافی سٹیڈیم لاہور کے گراونڈ کو تیار کر لیا گیا ہے، سر سبز گراونڈ دلکش منظر پیش کرنے لگا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور نے پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرنا ہے یہ میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈولڈ ہیں۔

 

قذافی اسٹیڈیم میں گرائونڈ کا اسکوائر مکمل تیار ہے اور اب 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 3 پچز پر حتمی کام کیا جائے گا، ہمیشہ کی طرح گرائونڈ کے دائیں اور بائیں پریکٹس پچز بھی تیار کر لی گئی ہیں۔قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا کام آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم ہی ہے اس لیے زیادہ تزئین و آرائش کی ضرورت نہیں پڑتی۔اسٹیڈیم کے اطراف میں شادی ہال، ریسٹورنٹس اور دکانیں 25 ستمبر کو بند کر دی جائیں گی۔

error: Content is protected !!