سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ کی جوگنگ ٹریک قاسم باغ سٹیڈیم، نئے سٹیڈیم کی پچ اور پویلین 15نومبر تک مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور ( سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے گزشتہ روز ملتان میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران کو قلعہ کہنہ قاسم باغ کرکٹ سٹیڈیم میں جوگنگ ٹریک، کلمہ چوک کرکٹ سٹیڈیم کی پچ اور پویلین کو 15نومبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی، اس موقع پرکمشنر ملتان جاوید اختر محمود، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم اور سپورٹس افسران بھی موجود تھے

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں کرکٹ سٹیڈیم میں سپورٹس کی سہولیات کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کام کا معائنہ بھی کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ سپورٹس کے ترقیاتی کام مکمل ہونے سے کھلاڑیوں کو جدید سہولیات میسر آئیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کررہے ہیں

انہوں نے افسران کو کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جوگنگ ٹریک 15نومبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کلمہ چوک کے قریب نئے کرکٹ سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور پچ کی تیاری کا جائزہ لیا، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران نے ان کو تفصیلی بریفنگ دی، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ پچ میں نندی پور کی مٹی استعمال کی جارہی ہے جسے پچز کی تیاری میں عالمی شہرت حاصل ہے

کلمہ چوک میں نئے کرکٹ سٹیڈیم کی پچ میں بھی نندی پور کی مٹی 6انچ استعمال کی جارہی ہے جس سے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی پچ پر کھیلنے اور اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے افسران کو پچ اور پویلین 15نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیڈ لائن کے مطابق کام مکمل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ کی صدارت میں کمشنر آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر ملتان جاوید اختر محمود، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم ، سپورٹس افسران اور کوچز نے شرکت کی

اجلاس میں ملتان ڈویژن میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم نے بریفنگ دی، کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ محکمہ سپورٹس سے مل کر ڈویژن میں سپورٹس کو فروغ دیں گے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے ای لائبریری کا بھی دورہ کیا اور طلبہ سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا

انہوں نے ای لائبریری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی لائبریری میں وزیٹرز کی تعداد بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور وزیٹر کو جدید سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

error: Content is protected !!