آج بھی وزیراعظم عمران خان کے مخالف لوگ حکومتی اداروں میں براجمان ہیں،نوید عالم

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اور ہاکی چیمپین اولمپین نوید عالم نے کہا کہ آج بھی وزیراعظم عمران خان کے مخالف لوگ حکومتی اداروں میں براجمان ہیں۔انکی موجودگی میں ملک کے اندر تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔حکومت سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے سمدھی بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو پی ایچ ایف کے عہدے سے فوری طور پر برطرف کرکے پی ایچ ایف کے قانون اور آئین کے مطابق نئے انتخابات کا اعلان کر ے 2008 ء سے لیکر 2020 ء تک ہاکی فیڈریشن کودی جانیوالی پانچ ارب روپے کی گرانٹ کا بھی آڈٹ کروا کر اس میں خوردبرد کرنے والے لوگوں کا تعین کرکے ان کو سزا دی جائے موجودہ پی ایچ ایف نے پاک آرمی کے شہداء فنڈز سے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ لیکر ہاکی کی نیک نامی نہیں بلکہ بدنامی کی ہے شہداء کے فنڈز کو ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کے استعمال کے لیے دینا شہداء کے ورثاء کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہے

اس طرح کے فیصلوں سے قومی کھیل ہاکی تباہی اور بربادی کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا اس وقت پاکستان کی ہاکی ٹیم 7 ویں نمبر سے 17 ویں نمبر پر چلی گئی ہے اسکی بنیادی وجہ پیر ا شوٹرلوگ ہیں پاکستان 2021 ء کے اولمپکس اور 2025 ء کے ورلڈ کپ سے باہر ہوچکا ہے اس وقت فیڈریشن میں کرپشن کیساتھ میرٹ کا قتل،غیر قانونی تقرریاں ہیومن ٹریفک اور حراسمنٹ جیسے الزامات کو ابھی تک واضح نہیں کیا جاسکتا احتساب کے بغیر ہاکی کبھی بھی اپنے کھوئے ہوئے مقام پر بحال نہیں ہوسکتی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی اقامت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اولمپین نوید عالم نے کہاکہ جس طرح وزیراعظم ملک کے تمام باقی اداروں میں کرپشن کے خلاف کڑے احتساب کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اسی طرح ہاکی میں بھی کڑے احتساب کی اشد ضرورت ہے گزشتہ پانچ سال سے ہاکی کا مورال اپ ہونے کی بجائے دن بدن ڈاؤن ہوتا جارہا ہے

من پسند فیصلوں،غیر قانونی تقرریوں اور آرڈر کے بغیر پی ایچ ایف کے پیسوں کے استعمال سے ہاکی کے معاملات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں نواز شریف کے دور میں احسن اقبال کے سمدھی،بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر کو صدر پی ایچ ایف لگایا گیا جو آج تک بدستور اپنے عہدے پر کام کررہے ہیں اور اس دوران انکے پانچ سیکرٹری تبدیل ہوچکے ہیں اس کے باوجود ہاکی میں بہتری آنے کی بجائے مزید ابتری آرہی ہے انہوں نے بتایا کہ قومی کھیل ہاکی کوبچانے کیلئے اولمپینز نے ہاکی بچاؤ تحریک کاآغاز کردیا ہے ہماری کسی کیساتھ کوئی ذاتی جنگ نہ ہے ہم صرف اور صرف قومی ہاکی کھیل کو کرپٹ لوگوں سے بچانے اور اسکی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے اپنا کردارادا کررہے ہیں اس پر ہمیں ہی مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ پی ایچ ایف کے صدر رول اینڈ ڈیوائیڈ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جو کہ ہاکی کیلئے خطرناک عمل ہے پی ایچ ایف کے صدر کو قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام تک معلوم نہ ہیں انہوں نے کہاکہ صرف 6 آدمیوں نے پورے پاکستان کے ہاکی سسٹم کو ہائی جیک کررکھا ہے اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو جراتمندانہ اقدامات اٹھانا ہونگے

error: Content is protected !!