آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ میں مینز سنگلز کا میدان سجاد شاہ نے جیت لیا۔

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور ڈی ایچ اے گجرانوالہ، مائوٹن ڈیو اینڈ ڈیکسی پاکستان کے تعاون سے کھیلی گئی آزادی کشمیر ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ کے مینز سنگلز ایونٹ میں سجاد شاہ نے میدان مار لیا جبکہ احمر سلدیڑا اور دنیال شاہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، چیمپین شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عزیر عدیل خان تھے،جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

ٹورنامنٹ میں پانچ لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی تھی مہمان خصوصی نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پرپاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن، سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ، ایشین چیمپین باکسر عثمان وزیر اور سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا کے علاوہ شائقین کی تعداد بھی موجود تھی، مینز سنگلز میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے سجاد شاہ کو 50 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کا انعام احمرسلدیرا کو 25 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن دنیال شاہ کو 15 ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا گیا اور اسی طرح چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے علی سوریا اور اعجاز الرحمن کو بالترتیب دس ہزار اور پانچ ہزار روپے انعام سے نوازا گیا۔چیمپین شپ کے دوران کرونا وائرس سے بچائو کے لئے احتیاتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا گیا۔ گذشتہ روز جناح پارک راولپنڈی کے لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں چیمپیئن شپ کے مردوں کے فائنل مقابلے کھیلے گئے، مینز کے سنگلز ایونٹ میں سجاد نے 559 پوائنٹس کے ساتھ میدان جیت لیا

جبکہ احمر 515 پوائنٹس اور دنیال 511 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، مینز ڈبلز کے مقابلوں میں علیم آغا اور احمر نے 1176 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ظفر اور فہیم نے 1139 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور اعجاز اور سکندر نے 1072 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، اور اسی طرح مردوں کے ٹیم ایونٹ میں علی سوریا، افضال اختر، دنیال شاہ اور سکندر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، احمر، علیم آغا، سجاد اور خواجہ نے دوسری پوزیشن جبکہ فہیم، دنیال، ظفر اور اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپین شپ میں ملک بھر سے مردوں اور خواتین کی کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے تھے جن میں مینز سنگلز، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ، انٹریونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل تھے،**

error: Content is protected !!