نیشنل انڈر16 والی بال چیمپئن شپ 28 نومبر سے پشاور میں منعقد ہوگی ،خالد وقار چمکنی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)نیشنل انڈر16 میل وفمیل والی بال چیمپئن شپ 28 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگی ، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، ان خیالات کا اظہارخیبر پختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد وقار چمکنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون پاکستان والی بال فیڈریشن اور صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 28 نومبر سے 2 دسمبر تک قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہ ہوگی

جس میں ملک بھرسے سات میل اور سات فمیل کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں ، آرگنائزنگ سیکرٹری خالد وقار چمکنی نے بتایا کہ یہ چیمپئن شپ خیبرپختونخوا انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا حصہ ہے ، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پرقبائلی اضلاع سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں نچلی سطح پرٹیلنٹ کو تلاش کرنے کیلئے کیلئے خیبر پختونخوا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت16سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے ٹرائلزکا انعقاد کیاگیا پہلے مرحلے میں تمام اضلاع میں ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں سے300 ٹیلنٹڈکھلاڑیوں کووالی بال میں منتخب کیاگیا اور فائنل رائونڈ میں کیمپ کیلئے 70 میل وفمیل کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیاجس میں سے نیشنل چیمپئن شپ کیلئے بہترین ٹیموں کا انتخاب کیاگیا جو کہ صوبے کی نمائندگی کرینگے ۔

error: Content is protected !!