دوسرا کارپوریٹ T-20 لیگ’ حماد اور نبیل نے فردوس الیون کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔

کراچی اسپورٹس رپورٹر) میڈیم پیسر حماد خان اور آف اسپنر نبیل خان نے تباہ کن اسپیل سے اپنی ٹیم فردوس الیون س سی کو دوسرے کارپوریٹ کلر کٹ ٹی۔20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں راٸل کنگز سی سی کے خلاف 4 وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کرادیا۔قاٸد اعظم پارک اسٹیل ٹاٶن کرکٹ گراٶنڈ پر راٸل کنگز سی سی پہلےبیٹنگ کرتے ہوۓ 105 رنز پر ڈھیر ہوگٸ۔ محمد عنایت اور محمد فیضان نے یکساں 22-22  رنز ہی کچھ مزاحت کرسکے۔

میڈیم پیسر حماد خان نے اور آف اسپنر نبیل خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوۓ صرف 20 اور 23 رنز کےعوض 3،3 کھلاڑیوں کو پویلٸین واپسی کا پروانہ تھمایا، طحہ خان نے 2 وکٹیں 14رنز کےبدلے حاصل کی۔ ۔ جوابی بیٹنگ میں فردوس الیون نے مطلوبہ ہدف 106 رنز 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ آل راٶنڈر نبیل خان بولنگ کے بعد بیٹنگ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ 21 کی ذمددارانہ بار ی کھیلی، محمد علی نے 16 رنز اور مزمل خان  نے 15 رنز کا حصہ ڈالا۔ کیا۔ تیمورعلی اور ارحم خان نے 2-2 وکٹیں لیں۔

error: Content is protected !!