آل کے پی کے سید آصف علی شاہ میموریل ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پشاور نے اپنے نام کر لی

ایبٹ آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) آل کے پی کے سید آصف علی شاہ میموریل ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پشاور نے اپنے نام کر لی جبکہ میزبان ایبٹ آباد نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی مہمان خصوصی سپیکر کے پی کے مشتاق احمد غنی مہمان خصوصی تھے

جبکہ انکے ہمراہ سابق ڈی جی سپورٹس کے پی کے طارق محمود نائب صدر کے پی ٹیبل ٹینس احمد نواز خان سینئرنائب صدر شاہد مغل سیکریٹری ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس زاہد ڈی ایس او وسیم فضل اعوان ای ڈی او ایجوکیشن تنویر احمد اور شوکت حسین بھی موجود تھے مینز ٹیم ایونٹ میں پشاور پہلی اور ایبٹ آباد نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی وومن ٹیم ایونٹ میں بھی پشاور پہلے اور ایبٹ آباد دوسرے نمبر پر رہا

وومن سنگلز میں اقرا پہلے جبکہ پشاور ہی کی علشپا دوسرے نمبر پر رہی مینز سنگلز میں پشاور کے امم خواجہ پہلے جبکہ حسیب دوسرے نمبر پر رہے اس موقع پر سپیکر کے پی کے مشتاق احند غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبہ بھر میں کھیلوں کے اقدامات کر رہی ہے اور کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے نہوں نے کہا کے سٹی سپورٹ کمپلیکس کی تزئین و آرائش کے لئے ایک کڑوڑ کی رقم مختص کر دی گئی ہے اور جمنازیم کے لئے بھی کوشش کی جا رہی ہے اس موقع پر سینئر نائب صدر کے پی ٹیبل ٹینس احمد نواز نے مشتاق احمد غنی اور طارق محمود خصوصی قلا پہنایا

error: Content is protected !!