نیشنل انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ: خیبرپختونخوا، سدرن پنجاب اور ناردرن نے اپنے اپنے ميچز جيت ليے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن سندھ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کے پی نے 144 رنز کا مطلوبہ ہدف 40.2 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حنیف الرحمٰن 30 اور معاذ صداقت 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سندھ کے عالیان محمود نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سندھ کی پوری ٹیم چالیس اوورز میں 143 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ذیشان احمد نے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اوپنر مبشر نواز نے 65 رنز بنائے۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ حسنین ماجد کی 68 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سدرن پنجاب نے 201 رنز کا مطلوبہ 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس سے قبل فیصل اکرام کے 6 شکار کی بدولت بلوچستان کی پوری ٹیم 42 اوورز میں 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ کپتان محمد ابراہیم سینئر نے 56 رنز بنائے۔

مریدکے کنٹری کلب میں کھیلے گئے میچ میں عبدالفصیح کے ناقابل شکست 104 رنز کی بدولت ناردرن نے سنٹرل پنجاب کو 3 وکٹوں سےشکست دے دی۔ ناردرن نے 230 رنز کا ہدف 49.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔رضا المصطفیٰ نے 51 رنز بنائے۔ حنین شا ہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔محمد وقاص 84 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

error: Content is protected !!