والی بال ٹورنامنٹ کانیزہ کے علاقہ لکڑئی میں شروع ہوگیا۔

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے بینرتلے والی بال ٹورنامنٹ پشاور کے مضافاتی علاقہ کانیزہ کے گائوں لکڑئی میں شروع ہوگیا۔اب تک سات میچز کھیلے گئے،تمام شریک ٹیمیں ایک دوسرے پر برتری دلانے کیلئے سرتھوڑ کوششیں کررہی ہے ۔ایونٹ کا افتتاح علاقے کے سابق ناظم ملک جہانگیر اور کفایت آللہ نے کیا۔خیبر پختون خوا والی بال ایسوسی ایشن کی نگرانی کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ میں پشاور کے مختلف علاقوں سے ٹیمیں بھرپور شرکت کررہی ہے۔

خیبر پختونخواوالی با ل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار چمکنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد فقیر اعوان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد کی ہدایت پر پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں انٹرکلب لیول اور انٹر ڈسٹرکٹ کے مقابلوں کا سلسلہ شروع کیا اس حوالے سے مضافاتی علاقے کانیزہ لکڑیی میں جاری اس ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جس کا مقصد ضلع بھر میں نچلی سطح پر والی بال کا ٹیلنٹ تلاش کرکے سامنے لانا ہیاور اللہ کا فضل ہے اس میں کافی حدتک کامیاب بھی ہوگئے ہیں۔انہون نے کہاکہ ضلع کوہاٹ میں بھی انٹرکلب والی بال ٹورنامنٹ کوہاٹ کے علاقہ جیرما پائی وے چوک میں منعقد کیا جائیگا۔

جس میں مختلف علاقوں سے ٹیمیں بھرپور حصہ لیں گی۔اب تک کھیلے جانیوالے میچوں کے نتائج کے مطابق عبیل کلب نے صدام کلب ریگی کو 25.15 ،25.19 ،25.23سکور سے شکست دی ،الفت کلب نے باچہ گل کلب کو 25.19.، 25.21،25.17 سے ہرایا،

اسی طرح رحیم کلب لکڑایی نے پیر بالا کلب کو 25.16، 25.18 25.21سے شکست دی ۔یوتھ خلیل نے سعید کلب کو 25.15 ،25.18، اور25.20 سے ہرایا،گاڑہ تاجک نے مشتاق کلب ڈھیری کلب کو 25.21 29.27 23.25 اور 25.19سے زیرکیا،اسی طرح عالم زیب کلب سنگو نے نوید کلب ڈورہ کو 25.19 25.21.25.22سے جبکہ خاطر کلب شاہئی نے فہیم کلب ریگی کو 25.21 25.23.19.25 اور 25.20سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

error: Content is protected !!