انٹر کلب رسہ کشی چیمپئن شپ پشاور سٹی کلب نے ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں رسہ کشی انٹر کلب کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے چیمئن شپ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا جس کے فائنل میں پشاورسٹی نے یونیورسٹی ٹائون کو تین صفر سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی ، فائنل کے موقع پر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عطاء محمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ خان ، ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ،خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، ٹیکنیکل آفیشل اعجاز محمد ، محمد علی ، عزیر محمد اور فیاض خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ، پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد پشاور سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں رسہ کشی انٹر کلب کے مقابلے منعقد ہوئے

جس میں پشاور ڈسٹرکٹ کے دس ٹیموں نے حصہ لیا ، فائنل میچ پشاور سٹی اور یونیورسٹی ٹائون کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور سٹی نے تین صفر سے ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس سے قبل سیمی فائنل میں پشاوریونیورسٹی نے پلوسی کلب کو شکست دی

جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور سٹی نے حیات آباد کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور سٹی نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی ، مہمان خصوصی ڈی ایس پی عطاء محمد نے کھلاڑیوں میں میڈلز ، ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔

اس موقع پر صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین خان اور ایڈمن آفیسر جعفر شاہ کو کامیاب سپورٹس فیسٹول پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا ۔

error: Content is protected !!