ماشا یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے حتمی ٹراٸلز کے لیٸے 22 کھلاڑی منتخب ہوگۓ۔ ناصر اسماعیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہد آفریدی فاؤنڈیشن (ایس اے ایف) کے اشتراک سےماشا یونائیٹ فٹ بال ٹیلینٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پی PFF نیشنل چیلنج کپ 2020 کے لئے ماشا یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے انتخاب کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مدھو محمدن فٹ بال اسٹیڈیم سفاری پارک پر مکمل ہوگیا۔ ٹراٸلز میں 250 سے زاٸد انڈر23 کھلاڑیوں نے بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

ٹراٸلز کے آخری روز ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے بطور  مہمان شرکت کی ٹراٸلز میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان کھیلےگۓ میچ میں ماشا یوناٸیٹڈ واٸٹس نے بلوز کو 4-2 گول سے شکست دٕی۔ محمد سمیع نے فاتح ٹیم کی قیادت کرتے ہوۓ عمدہ کھیل سے 2 انتہاٸ شاندار گول اسکور کیۓ۔ اس موقع پر محمد سمیع نے کہا کہ     سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بوم بوم شاہد خان آفریدی کے ان کی عالمی شہرت یافتہ شاہد آفریدی  فاؤنڈیشن کی ماشا یوناٸٹیڈ کے ساتھ آفشل پارٹنر شپ اور  سپورٹ سے نوجوانوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوگا اور فٹبال کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور مجھے امید ہے کہ ماشا یوناٸیٹڈ ایف سی PFF  چیلنج کپ میں فتوحات حاصل کرے گی اور میں بھی ماشا یونائیٹڈ فٹبال کلب کو بھرپور سپورٹ کرونگا۔ اس موقع ماشا یوناٸیٹڈ کی جانب سے ہیڈ کوچ سابق انڑ نیشنل فٹبالر اور ٹراٸلز کے سربراہ سید ناصر اسماعیل نے ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع کو ماشا ایف سی کی آفیشلز شرٹ پیش کی۔ ہیڈ کوچ اور ٹراٸیلز کے سربراہ ناصر اسماعیل نے بتایا کہ ٹراٸلز زبر دست ٹیلینٹ سامنے آیا ہے اور فیصل آباد میں منعقد ہونے والے حتمی ٹراٸلز کے لیٸے کھلاڑیوں کا انتخاب انتہاٸ دشوار  تھا۔ ٹراٸلز کے بعد ہم نے 22 کھلاڑیوں کو شارٹ لِسٹ کیا ہے منتخب کردہ کھلاڑی پاکستان کے دیگر شہروں کے کھلاڑیوں کے ہمراہ فیصل آباد میں منعقدہ حتمی ٹرائلز میں حصہ لیں گے۔ ٹرائلز کے فائنل ٹراٸلز کے بعد قومی چیلنج کپ 2020 میں شرکت کے لئے ماشا یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے کیمپ کے لیٸے 23 کھلاڑیوں کے اسکواڈ کا اعلان کیا جاۓ گا۔  کوچ پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم  ناصر اسماعیل نے سی ای او ماشا یوناٸیٹڈ رائے انتخاب علی اور صدر  ایم رانا اشرف کی فٹبال کھیل کے فروغ کے لیٸے کاوشوں کو زبر دست خراجِ پیش کیا ہے اور ٹراٸلز کے پہلے مرحلے کے کامیابی سے اختتام پر مبارک باد دی ہے۔ ہیڈ کوچ سید ناصر اسماعیل کراچی میں ٹرائلز کی نگرانی کے بعد اب فیصل آباد میں فائنل ٹرائلز کی سربراہی کرینگے جبکہ ایم ارشد (اسسٹنٹ کوچ) اور واصف ان کے معاونین کے ہونگے۔

error: Content is protected !!