مسعود آفریدی پی سی بی کے امپائرز پینل میں شامل

پشاور کے مسعود آفریدی کرکٹ امپائرنگ میں لیول ٹو کورس پاس کرلئے ، پی سی بی کے امپائرز پینل میں شامل

اپنی کامیابی کے بعد جاری کردہ بیان میں مسعود آفریدی نے اسے لئے اور صوبے کیلئے بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے لئے گئے پورے پاکستان کے 4 کورسز میں پہلے 5000, اور پھر 300 ،

اور پھر 64 اور پھر 14 امپائرز کے آفیشل پینل میں منتخب ہونا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اور جس پر میں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں.

ان کے مطابق اپنی والدہ کی دعاو¿ں، بہن بھائیوں کے سپورٹ اور دوستوں کی دعاو¿ں سے میں نے لیول 2امپائرنگ کا امتحان پاس کر لیا ہے اور مجھے امپائرز کے پی سی بی پینل میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اپنی کامیابی پر میں بلخصوص اپنے اساتذہ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل اور پی سی بی ایلیٹ پینل کے آصف یعقوب ، احسن رضا اور ناصر حسین کا شکر گزار ہوں جنھوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہمیں پڑھایا اور انتھک محنت کر کے ہمیں کرکٹ کے قوانین یاد کروائے!!!!!

error: Content is protected !!