اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد فیصل ہلز انڈر 16 فٹ سال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ )؛ اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد فیصل ہلز انڈر 16 فٹ سال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، گذشتہ روز ٹیکسلامیں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد نے بلوچ کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، اسوا اکیڈمی کے شفیع اللہ نے کھیل ختم ہونے سے چند منٹ بلوچ کلب کو گول کرکے مقابلہ 1-0 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ بلوچ کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے

اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد کے صدر رانا تنویر احمد، ٹیم منیجر جاوید تبسم اور کوچ صدیق بنگش نے ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کھلاڑی اسی طرح متحد اور جذبے کے ساتھ کھیلی تو ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے

اسوا اکیڈمی نے اپنے پہلے میچ میں کوہاٹ کے خلاف 2-0 گول سے کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ 14 رکنی اسوا اکیڈمی ٹیم کی قیادت ودود خان کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان شفیع اللہ ہیں

دیگر کھلاڑیوں میں جنید خان (گول کیپر)، عاصم سجاد، شعیب خان، عاطف آفریدی، ارسلان خٹک، عثمان خان، محمدکاشف، محمد اسامہ، ہارون بابر، محمد حمزہ، محسن اور علی خان شامل ہیں، ایونٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ریڈ ڈیولز، ارسلان اکیڈمی، یاران کلب، شاہین کلب، شاکر اکیڈمی، گلشن کلب، لالہ اکبر اکیڈمی، ایساسنز کلب، سنز آف کوہاٹ کلب، اسوا اکیڈمی، بحریہ اکیڈمی، بلوچ اکیڈمی، ملک سعاد اکیڈمی، پی پی جی، بنڈٹس کلب اور گیسٹ کلب شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 14 نومبر کو جبکہ فائنل 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!