خیبر پختونخوا انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں کےتر بیتی کیمپ 18نومبر سے پشاور میں شروع ہورہاہے۔سید ثقلین شاہ

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) خیبر پختونخوا انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں تر بیتی کیمپ 18نومبر سے پشاور میں شروع ہوگا۔اس میں176لڑکے اور80لڑکیاں شریک ہونگی۔

ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ کے مطابق خیبرپختونخواڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں پشاور میں 18نومبرسے منعقدہ کیمپ میں خواتین کی تین چار گیمز جن میں والی بال،بیڈمنٹن،اتھلیٹکس اورثیبل ٹینس کی مجموعی 80خواتین اور مردوں کے ٹیبل ٹینس بیڈمنٹن،سکواش، اتھلیٹکس،والی بال،فٹبال اورہاکی کے مجموعی طور پر176مردکھلاڑی شریک ہونگے،پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ تربیتی کیمپ کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو مختلف وینیو پرکوالیڈکوچز کی نگرانی ٹریننگ دی جائے گی۔جبکہ کیمپ میں دوسرے اضلاع سے آنے والےشریک کھلاڑیوں کی رہائش ودیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

error: Content is protected !!