اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن الیکشن ؛ عدیل احمد صدر،محمد عدنان اسلم جنرل سیکرٹری منتخب

اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن جنرل کونسل میٹنگ اور الیکشن 2024

 اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل میٹنگ ہوئی جس میں اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد کیا گیا،

یہ الیکشن جکراندا کلب DHA اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جس میں تمام رجسٹرکلبوں نے شرکت کی اس میٹنگ کی سرپرستی سر محمد جہانگیر چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن نے کی ، انکی موجودگی میں ہی الیکشن کی ساری کارروائی ہوئی..

اس الیکشن میں عدیل احمد کو صدر جبکہ محمد عدنان اسلم کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ، جبکہ باقی عہدیداروں میں ضیاء الحق صاحب کو پیٹرن، اعجاز الحق صاحب کو چیئرمین،

فرمان احمد صاحب کو سینئر وائس پریزیڈنٹ، سید غیور احمد سینئر نائب صدر، پرویز اقبال خزانچی، ماہ نورطارق وائس پریزیڈنٹ، ماروشا ولیم جوائنٹ سیکرٹری، جبکہ ایگزیکٹو ممبران میں،

اویس رشید مغل، شرافت علی، ادیسا عرفان، لائبہ ضیاء اور ناصر اشرف کو منتخب کیا گیا. چیرمین سر محمد جہانگیر نے تمام نئے عہددران کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

error: Content is protected !!