پشاور (سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سابق باصلاحیت بیڈمنٹن کھلاڑی محمد اکمل نے بیڈمنٹن کے انٹرنیشنل کھلاڑی مراد علی پرایسوس ایشن کی جانب سے پابندی لگانے اور انہیں ذہنی پریشانی میں مبتلا کرنے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرنے چاہیئے نہ کہ اُنہیں پریشان کیا جائے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کھلاڑی ہمارا فخر ہے بلکہ کھیل ہی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں کھلاڑی قومی آور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کی نمایندگی کرتے ہیں بلکہ کھلاڑی کو ملک کا سفیر بھی کہا جاتا ہے۔انہو ں نے صوبائی محکمہ کھیل کے ڈی جی اسفندیار خٹک اور دیگر اعلی حکام سے اس بےجاپابندی کے نام پر کھلاڑیوں کو پریشانی میں مبتلا کرنے والوں کیخلاف فوری کاروائی کرنے ک مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مراد علی نیشنل رینکنگ نمبرون کھلاڑی ہیں لیکن بیڈمنٹن کی صوبائی ایسوسی ایشن کے حکام انکانام تک نہیں لیتے حالانکہ ایسوسی ایشن کوان جیسے کھلاڑیوں پر فخر کرنا چاہئیے۔