سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں کھیلوں کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کے لیئےجائزہ اجلاس

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت صوابی میں کھیلوں کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کے لیئےجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسفندیار خٹک ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ،طارق محمد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرصوابی اورمراد خان پراجیکٹ ڈائریکٹرشریک نے شرکت کی۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو بتاگیاکہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ صوبے کے دیگر اضلاع سمیت ضلع صوابی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہےجس سے یقیناً بہترین اور صحت مندانہ سرگرمیوں کوفروغ ملاہے۔ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک نے کہاکہ ضلع صوابی کے علاقے بام خیل میں ایک بہترین سپورٹس کمپلیکس بناگیا ہے جبکہ اسکے علاؤہ تحصیل کی سطح پربھی ضلع کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کے میدان بنانے جارہے ہیں اور انشاء اللہ مستقبل قریب میں اسکے بہتر نتائج نکلیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی ایس او صوابی طارق محمد بھی ضلع بھر مردوخواتین کے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کراتے ہیں اور اس ضمن میں سپورٹس ڈایریکٹریٹ بھر سرپرستی کررہی ہے۔سپیکراسد قیصر نےمحکمہ کھیل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی بھی بھرپور خواہش ہےکہ ملک بھراور خصوصاً خیبر پختونخوا میں کھیلوں کو فروغ حاصل ہو تا کہ نوجوان نسل کی بہتر تعلیم وتربیت ہواور معاشرے کے آچھے فردبن کر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

error: Content is protected !!