ٹی 10 لیگ، دکن گلیڈی ایٹرز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

دکن گلیڈی ایٹرز نے ٹی 10 کرکٹ لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے کوالیفائر 2 میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز نے موریس ویل سیمپ آرمی کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔موریس ویل سیمپ آرمی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے ، اوپنر معین علی نے 29 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگ کھیلی ۔دکن گلیڈی ایٹرز نے 120 کا رنز ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر آخری اوورکی دو گیندیں قبل حاصل کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے آندرے رسل نے 32 گیندوں پر 63 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ نکولس پوران نے ناقابل شکست 12 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

error: Content is protected !!