لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 16 بوائز ہاکی چیمپیئن شپ 20ء ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں 28 نومبر تا 10 دسمبر منعقد کی جائے گی.
مزکورہ چیمپیئن شپ میں شریک پلیئرز کی ایف آر سی سرٹیفیکیٹ کی چانج پڑتال کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ نے بزریعہ لیٹر دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے.جس کے کنوینر اولمپیئن منظور حسین جونیئر اور ممبر سید محمد ظاہر شاہ ہونگے.
جبکہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سید محمد ظاہر شاہ ,اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر امجد پرویز ستی (کوئٹہ), اسلم خان نیازی(حیدرآباد),ٹورنامنٹ آفیسر ز شیخ علی عابد(راولپنڈی), محمد یعقوب (لاہور),محمد اسلم(اوکاڑہ), اعجاز کھوکھر(شکارپور),
ایمپائر منیجر سید زوالفقار حیدر شاہ,اسسٹنٹ ایمپائر منیجر ملک اصغر اعوان, ایمپائرز پینل میں فہد علی خان(کراچی) , مظہر وسیم (ننکانہ) , ولی محمد (کوئٹہ),مبشر علی( ایس بی پی) ,محمد الطاف(میانوالی),سبطین رضا(نیشنل بینک), سبحان احمد(پشاور),محمد اویس(گوجرہ), افسر علی(پشاور),ساجد حسین(آرمی) , ساجد عباس(واپڈا) اپنے فرائض سر انجام دیں گے.پری بریفنگ ٹورنامنٹ میٹنگ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں 27 نومبر کو ہوگی جس میں تمام ایمپائر منیجر,اسسٹنٹ ایمپائر منیجرز ,ایمپائرز ,ٹورنامنٹ آفیسرز ,ٹیم منیجرز اور کپتان شریک ہونگے.