ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کی انڈر 13 ٹیموں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ; صدرجمیل احمد۔

 

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کی انڈر 13 ٹیموں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔ صدرجمیل احمد۔

ٹرائلز میں 150 سے زائد کھلاڑیوں نے حصّہ لیا نعمان اللّہ چیف سلیکٹر تھے۔ صدر جمیل احمد۔

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ اسیوسی ایشن کراچی کی ہدایت پر منگل 22 اگست 2023 کو ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر ریجنل کرکٹ اسیوسی ایشن کراچی زون دو کی تین انڈر 13 ٹیموں کی تشکیل کے لئے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

 

جمیل احمد صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے مطابق ٹرائلز میں 150 سے زائد کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی ٹرائلز کے لئے بنائی گئی سلیکشن کمیٹی جس میں انٹرنیشنل کرکٹر نعمان اللّہ چئیرمین جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹر نصرت محبوب اور راشد علی ممبرز تھے چار گھنٹے جاری رہنے والے ٹرائلز میں ذمہ داران نصرت اللّہ سیکریٹری زون دو اور ظفر خان خازن زون دو نے ٹرائلز کی نگرانی کی

 

جبکہ ایاز منشی بھائی اور سعید علی کوآرڈینیٹرز نے پورے ٹرائلز کے انتظامی امُور کو احسن طریقے سے سرانجام دیا اس موقع پر زون دو کے کلب عہدیداران و دیگر کی ایک کثیر تعداد موجود تھی جن میں ریحان صدیقی، صغیر احمد، اعظم خان شیروانی، راشد احمد، حسن خان، فرید الدین، زرین خان، قاری عمر ، عاشق علی، امیرعبداللّہ نیازی، ندیم بندھانی، علی رضا بابو، اقبال انصاری، شکیل احمد، عبدالحنان، کامران حُسین، ماجد خان اور عثمان بابو اور میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی نمایاں تھے۔

 

 

error: Content is protected !!