کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سدھ اسپورٹس بورڈ سجاس انٹر میڈیا ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اے آر وائی ویب نے جیو نیوز کا باآسانی 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
انو بھائی پارک پر کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں 141 رنز کے تعاقب میں جیو نیوز کی باؤلنگ اے آر وائی کے اوپنرز کے سامنے تر نوالہ ثابت ہوئی- پہلی وکٹ پر 8 اوورز میں 127 رنز کی بنیاد کے بعد اے آر وائی ویب نے مطلوبہ ہدف 9.5 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔
بدر عابدی 30 گیندوں پر 86 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے- آؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین بابر خان نے 22 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی
اس سے قبل جیو نیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 18 اوورز میں 6 وکٹوں پر 140 رنز اسکور کئے۔ زوہیب حسن نے شاندار نصف سنچری بنائی اور 45 گیندوں پر 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جعفر حسین 34 گیندوں پر 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اے آر وائی ویب کی جانب سے دانیال لطیف نے 22 رنز کے عوض 3 وکٹیں سمیٹیں-
بدر عابدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تاخیر سے آغاز کے باعث میچ کو کپتانوں کی باہمی رضامندی 18 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پیر کو جی این این نیوز اور آج نیوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ منگل کو شیڈول ہے۔