پشاور کے سابق انٹر نیشنل کراٹے کھلاڑی فضل حسین خلیل نے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے ایکریڈیٹ کوچ بن گئے

خیبر پختو نخواسے تعلق رکھنے والے کراٹے کے سابق انٹر نیشنل کھلاڑی فضل حسین خلیل نے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے ایکریڈیٹ کوچ بن گئے،انہوں نے دوبئی میں یوتھ لیگ کے دوران ایکریڈیٹ کوچنگ کورس کیا۔سکواش کھلاڑیوں کے گائوں پشاور کے نواں کلی سے تعلق رکھنے والے کراٹے کے سابق انٹر نیشنل کھلاڑی فضل حسین خلیل ایک بہترین کھلاڑی رہے ہیں ،جنہوں 1999 کو نیپال میں منعقدہ سیف گیمز میں پاکستان کیلئے برائونز میڈل جیتا ،2005 کو ایران میں ورلڈ کراٹے چمپئن شپ میں سلور میڈل لیا،2004 کو پاکستان میں منعقدہ سیف گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا، اس کے علاوہ نیشنل اور انٹر نیشنل کے کئی ایونٹس میں خیبر پختو نخواور پاکستان کیلئے میڈلز جیتے ہیں۔

 

 

 

 

فضل حسین خلیل نے ہال ہی میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام دوبئی میں یوتھ لیگ کے دوران منعقدہ ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے ایکریڈیٹ کوچنگ کورس میں حصہ لیا، جبکہ اسکے ساتھ ہی یوتھ لیگ میں کوچنگ کے فرائض انجام دیئے ۔

 

 

 

 

اس حوالے سے فضل حسین نے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کے کوچنگ کورس کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ انہوں نے ساری عمر کراٹے کی دنیا میں پاکستان کیلئے کھیلا ، اور اللہ کے فضل سے ورلڈ ایکریڈیٹ کوچنگ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر اور چیف ریفری پاکستان نسیم قریشی کا بہت شکر گزار ہیں۔

error: Content is protected !!