پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری سٹوڈنٹ اولمپک گیمز کے فٹ سال ایونٹ میں این ٹی این نے گیڈل اسکول کو 9-0 رنز سے شکست دی, آصف الیون نے این ٹی این جونیئر کو شکست دی اور 2-2 گول سے برابر رہا اور پیلنٹی کیک پر 3-2، آصف الیون نے میچ جیت لیا۔

فٹ سال کے ایونٹ میں 35 ٹیمیں ناک آوٹ سسٹم پر حصہ لے رہی، پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا ک یہ تمام مقابلے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں ہو رہے ہیں، دو زوزہ تھروبال کے مقابلے 28 اور 29 نومبر کو، ایک روزہ روپ سکیپنگ کے مقابلے 28 نومبر کو، ایک روزہ آرچری کے مقابلے 29 نومبر کو
منعقد ہورہے ہیں، ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے اور آئندہ برس پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ٹیم جون، جولائی ترکی اور باکو اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز شرکت کریں گی۔

error: Content is protected !!