کرائسٹ چرچ(سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کہتے ہیں کہ بابراعظم جیسے کھلاڑی کے ٹیم میں نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے۔محمد رضوان نے کہا کہ بابراعظم کا ماننا ہے کہ ابھی انہیں مکمل فٹنس کے لیےوقت درکار ہے جبکہ اگر وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں واپس آئیں گے تو اچھا کمبی نیشن بنے گا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ ابتدائی دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز ہارنے کے بعد ہم نےآخری میچ میں کامیابی حاصل کی۔اُن کا کہنا تھا کہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے سے جو مومنٹم پکڑا اس کا ٹیسٹ میچ میں فائدہ ہوا۔محمدرضوان نے یہ بھی کہا کہ سیریز ابھی ہمارے ہاتھ سے نہیں نکلی، تمام کھلاڑی پُراعتماد ہیں، ہمارے پاس ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کا موقع ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلیوں کا سوچا ہوا ہے، ابھی مل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انجری کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔