چترال ڈے سپورٹس گالا 6 فروری کو پشاور میں ہوگا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس اور ریجنل سپورٹس آفسز پشاور کے زیر اہتمام چترال ایسوسی ایشن آف ایجوکیشن، سپورٹس اینڈ ہیلتھ کے اشتراک سے چترال ڈے سپورٹس فیسٹیول 6 فروری کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہوگا جس میں پشاور میں مقیم چترالی نوجوان فٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس، ٹیک بال اور رسہ کشی میں حصہ لیں گے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر جمشید بلوچ کے مطابق وفاقی وزیر سیفران علی محمد خان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان اور ڈپٹی کمشنر پشاور خالد محمود اس موقع پر مہمانان خصوصی ہوں گے۔ گالا کا مقصد پشاور میں چترالی میں مقیم چترالی کمیونٹی کو مثبت تفریح اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنا ہے، گالا کا اہتمام چترال ڈے تقریبات کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

جمشید بلوچ نے کہا کہ پشاور کے گرائونڈ دوبارہ آباد کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے ڈی جی سپورٹس، ڈی سی اور آر ایس او کی ہدایات پر نوجوانوں کو مثبت تفریح کے مواقع کئے جائیں گے، 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بنت حوا ایوارڈز تقریب منعقد کی جائے گی جس میں پشاور سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مختلف شعبوں میں اچھی کارکردگی پر ایوارڈز دیئے جائیں گے، خواتین اپنی کارکردگی اور کامیابیوں کی تفصیلات طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں ڈی ایس او کے دفتر میں جمع کرائیں۔

error: Content is protected !!