سپورٹس بورڈ پنجاب نے 2020ء میں کورونا وباء کے باوجود سپورٹس کے بھرپور ایونٹس منعقد کرائے،ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے 2020ء میں کورونا وباء کے باوجود سپورٹس کے بھرپور ایونٹس منعقد کرائے، ایونٹس منعقد کرانے میں حکومتی ایس او پیز پر مکمل طور پرعملدرآمد کیا گیا، تاریخ میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ پاکستان میں منعقد کرایا گیا جس میں پاکستان پہلی بار کبڈی کا ورلڈ چیمپئن بنا، پہلی جونیئر ٹینس اکیڈمی قائم کی گئی، چار روزہ پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، پشاور میں ہونیوالی بین الصوبائی انڈر16اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2020ء سپورٹس بورڈ پنجاب کے بوائز اور گرلزنے جیت لی، کورونا وباء کے دوران آن لائن تربیتی ورکشاپس کرائی گئیںجس میں افسران ، ملازمین، کوچز اور کھلاڑیوں کو تربیت دی گئی، پنجاب حکومت کے مختلف محکمہ جات کیساتھ ایم او یوز پر دستخط کئے گئے، سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو وسیع کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے گئے، تاریخ میں پہلی بار سپورٹس ترانہ جاری کیا گیا، قومی ایام کے موقع پر کھیلوں کے ایونٹس منعقد کرائے گئے، کوچز اور کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے پہلی بار کھلی کچہری لگائی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق اور وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کی قیادت میں سپورٹس کی ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے 2020ء کے آغاز میں ہی تاریخی کام کیا ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 2021ء میں کورونا وباء سے نجات مل جائے اور سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے بھرپور کام کیا جارہا ہے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب نے 2020ء شروع ہوتے ہی بھرپور سپورٹس سرگرمیوں کا آغاز کیا، جنوری میں محکمہ سپورٹس پنجاب نے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور محکمہ غیررسمی بنیادی تعلیم (نان فارمل بیسک ایجوکیش)سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جس کے تحت سپیشل بچوں کو سپورٹس کی مفت سہولیات اور تاریخی مقامات کی مفت سیر کرائی جائے گی، اس کا مقصد سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جنوری میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں چار روزہ پہلی سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈر 18بوائز اور گرلز نے حصہ لیا، وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے افتتاح کیا، سپورٹس بورڈ پنجاب نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 9 فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں پاکستان میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کا انعقاد کرایا جس میں پاکستان، بھارت، ایران،انگلینڈ ، کینیڈا،آسٹریلیا،آذربائیجان، جرمنی ، سرالیون کی ٹیموں نے شرکت کی، پاکستان تاریخ میں پہلی بار کبڈی کا ورلڈ چیمپئن بنا جو پاکستان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کیا، 5 فروری کو کشمیر ڈے ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا، فروری میں پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور2020ء کا انعقاد کیا گیا ، تین روزہ گیمز میں 60 مختلف کیٹیگریز میں 500 سے زائد بوائز اور گرلز نے حصہ لیا، مارچ میں محکمہ سپورٹس پنجاب نے محکمہ محنت اور انسانی وسائل پنجاب کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جس کے مطابق ویلفیئر ورکرز بورڈ کے سکولوں کے طلبہ کو سپورٹس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، مارچ میںصوبہ بھر میں جشن بہاراں سپورٹس ایونٹس منعقد کئے گئے، مارچ میں کورونا وباء کے پھیلائو کے باعث عالمی سطح پر ہرشعبہ زندگی کی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئیں، جس میں سپورٹس کا شعبہ بھی شامل ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے قومی ایام کے موقع پر سپورٹس کے ایونٹس منعقد کرائے، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے پہلوان دین محمد کے گھر جاکر امدادی چیک دیا اور ان کے بیٹے کو ملازمت دی گئی،12اگست کو انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر نوجوان ہائی اچیورز حذیفہ احمد، فرحان احمد اور 9 سالہ ٹینس کی کھلاڑی حانیہ منہاس کو تعریفی اسناد دی گئیں،17اگست کو صوبائی وزیر کھیل نے سپورٹس سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے ایس او پیز جاری کئے، یوم دفاع کے حوالے سے ہاکی، بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد کرائے گئے،ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے نمائشی مقابلوں میں ایک سو زائد مردوخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا،18ستمبر میں کوہ سلمان اور ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلی سردار عثمان بزدار کوسپورٹس منصوبوں پر بریفنگ دی اور سپورٹس گرائونڈز کا سنگ بنیاد رکھا،30 اکتوبر کو سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہفتہ شان رحمت العالمین منایا جس میں نعت، اور قرات کے مقابلے کرائے گئے، کورونا لاک ڈائون کے دوران بھی سپورٹس بورڈ پنجاب نے اپنا کام جاری رکھا، سماجی فاصلہ رکھنے کی حکومتی پالیسی کے باعث افسران، ملازمین ، کوچز اور کھلاڑیوں کی آن لائن ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ، اعلی افسران اور ماہرین نے ویب نار میں لیکچر دیئے، یہ سلسلہ تین ماہ تک جاری رہا، نومبر میں پشاور میں ہونیوالی بین الصوبائی انڈر16اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2020ء سپورٹس بورڈ پنجاب کے بوائز اور گرلزنے جیت لی، چیمپئن شپ میں ملک بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا، نومبر میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی پہلی جونیئر ٹینس اکیڈمی قائم کی گئی جس میں 4 سے 12سال تک کے بچوں کو تربیت دی جارہی ہے، کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے ماہر کوچز کی خدمات حاصل کی گئیں، دسمبر میں صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی اورڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ترکی کا دورہ کیا ، انہوں نے ترک صدر طیب اردگان کے بیٹے اور گورنر استنبول بلال اردگان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے روایتی کھیلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، دسمبر میںتاریخ میں پہلی بار سپورٹس ترانہ جاری کیا گیا جس کی ویڈیو میں سپورٹس سٹار کی کامیابیوں کا دکھایا گیا، دسمبر میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز فواد ہاشم ربانی نے پہلی بار کھلی کچہری لگائی، جس میں کوچز اور کھلاڑیوں کے مسائل سنے گئے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، دسمبر میں ہی لاہور ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ برائے خواتین منعقد کرائی گئی، اس کے بعد سپورٹس بورڈ پنجاب ہائی ٹیک انڈر 17ہاکی چیمپئن شپ کرائی گئی جس میں پنجاب کی ہاکی اکیڈمیوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، سپورٹس انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے بغیر اچھے کھلاڑی پیدا نہیں کئے جاسکتے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب میں سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو وسیع کیا ہے ، سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ کیساتھ 5 پریکٹس ٹینس کورٹ بنائے جائیں گے، پنجاب بھر میں 200گرائونڈز بنائے جارہے ہیں ، ہاکی کے فروغ کے لئے صوبہ بھر میں 25 جدید آسٹروٹرف بچھادی گئی ہیں جس سے ہاکی کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولت میسر آگئی ہے، اس اقدام سے ہاکی کے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔پنجاب کے کئی شہروں میں سٹیڈیم بنائے گئے ہیں،پنجاب کی 25تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر شروع کردی گئی ہے،پنجاب میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن میں سے ایک سو سے زائد منصوبے آئندہ سال 30جون تک مکمل کرلئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!