کراچی(سپورٹس لنک رپوٹ) اجلاس میں متفقہ طور پر ایس او اے کے سینیئر نائب صدر کیلئے محمد سلیم راجپوت کو منتخب کیا گیاکراچی۔ تین نئے نائب صدورکیلئے وینا مسعود، گلفراز خان اور امتیاز احمد شیخ کے ناموں کی منظوری دی گئیکراچی۔ ایگزیکٹیو ممبرز کیلئے نرگس رحیم تولہ،محمد اسلم خان اورپروین اختر کو منتخب کیا گیا کراچی۔ کامن ویلتھ گیمز کی ٹارچ کے کراچی آمد پر تیاریوں کے سلسلے میں ڈاکٹرجنید علی شاہ کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی کاقیام۔کراچی۔ کمیٹی کے اراکین میں آصف عظیم،، ثناء علی، سعید جمیل، اصغر بلوچ،خالد رحمانی اور احمد علی راجپوت کے نام شامل ہیں
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے کوئینز بیٹن ریلے کی میزبانی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن پر اعتماد کااظہار ہے جس کیلئے ہم پی او اے کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ڈ اکٹر جنید علی شاہ کراچی۔شہرقائدمیں ٹارچ ریلے کے انعقاد سے بین القوامی سطح پر کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر جنید علی شاہکراچی۔ میگا ایونٹ کو شایان شان بنانے کیلئے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر اور حکومت سندھ کی مشاورت سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ چیئرمین ایس او اے۔کراچی۔ کامن ویلتھ گیمز کی ٹارچ اس سال دسمبر میں جنوبی افریقہ سے پاکستان آئے گی۔کراچی۔ کیو بی آر ٹیم کو رواں ماہ 22جنوری کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کیجانب سے ریلے کے مقامات وانتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔کراچی۔ پاکستان کے بعد ٹارچ ریلے مالدیپ جائے گی