پشاور(سپورٹس لنک رپوٹ)۔ خیبرایجنسی کی تحصیل بارہ سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کے باصلاحیت کھلاڑی محمد رفیق افریدی نےانٹرنیشنل ایم ایم اے کےفائٹ میں شاندار پرفارمنس کامظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کےکھلاڑی کوبری طرح شکست دیتےہوئےپاکستان کاپہلاایم ایم اےفائٹر بن گیا،رفیق افریدی اس سےقبل7مقابلے جیت چکےہیں۔دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی ایم ایم اے فائٹ مقبول کھیل بن گیا،لاہورمیں منعقدہ ایم ایم اے تے کےمقابلوں میی کھلاڑیوں کو پیسہ مل رہاہے یہی وجہ کہ دیگر شہروں سمیت خیبرپختونخواسے بھی کئی کھلاڑی ان ایونٹس میں بھرپورشرکت کررہے ہیں
گزشتہ روزہونیوالے فائٹر میں رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی کےرفیق افریدی کامقابلہ افغانستان کے اسماعیل ظاہرزادہ سے ہوا،جس میں افغانی کھلاڑی کو بری طرح ہرایا،اس مقابلے کو دنیابھرمیں آن لائن دکھایاگیا،کیونکہ اس فائٹ پرایم اے سے وابستہ افراد کی نظریں تھیں۔رفیق افریدی نےاب سات مقابلےجیتے ہیں اورکوئی فائٹ نہیں ہارا،جبکہ افغانستان بغیرکسی فائٹ ہارنےکے اسماعیل ظاہرزادہ نےچارمقابلےاپنے نام کیئے،ایک ملاقات میں محمدرفیق نےبتایاکہ وہ بنیادی طورپرووشوکے کھلاڑی ہیں،خیبرپختونخوااورفاٹامقابلوں میں گولڈمیڈل حاصل کیاہےلیکن ایم ایم اے سے دلی لگائوکے باعث کوچ نجم آللہ جو صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی ہیں سےباقاعدہ اسکی تربیت حاصل کی،اوراللہ کے فضل سے آج تک سات فائٹ جیت چکاہوں اس طرح ان ایم۔ایم اے کیساتھ مزید لگائو پیداہوئی،انہوں نے کہاکہ مجھے اس کھیل میں اپنامستقبل بیترنظرارہی ہے اورانشاءاللہ ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرکےخیبرپختونخوااورپاکستان کانام روشن کرونگا۔