کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قائداعظم ڈے کے حوالے سے کراچی یونیورسٹی فٹبال گراونڈ میں پی ایم ایف اے نے سندھ گیمز اسیوسیشن اور جامعہ کراچی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے چیمپیئنز لیگ ۲۰۲۰-۲۱ کا انعقاد کیا گیا۔ دیگر اشتراک میں مامجی اسٹوڈیوز، گلوبل ٹریولز اور دیوا ٹرسٹ شامل تھے۔چیمپیئن شپ ۱ تا ۳ جنوری جاری رہی۔ایونٹ ارگنائزنگ سیکرٹری زوہیر علی لودھی اور ڈائریکٹر ایونٹ سید اسرارالحسن عابدی تھے۔
لیگ میں کل16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ پوائنٹ ٹیبل پر برتری کی بنیاد پر فائنل ۱۱ ونڈرز اور ریڈز کے درمیان کھیلا گیا۔ دلچسپ مقابلے کے بعد ریڈز نے چیمپئن شپ ۱-۳ اپنے نام کرلی۔
فائنل کے میچ ریفری احسن احمد قریشی اور اخلاق بخاری جبکے احتشام بخاری اور عزیزالدین نے لائن ریفری کے فرائض انجام دیئے۔ فائنل کے مہمان خصوصی مدثر آرائیں (پریذیڈنٹ سندھ گیمز اسیوسیشن)، راشد قریشی( ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن جامعہ کراچی) اور بلال احمد غفار (ایم-پی-اے) نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیئے۔
تقریب کے معزز مہمانوں میں کیپٹن(ر) محمد علی ظفر (چیئرمین سی ایف پی)، صارم مامجی(سی ای او گلوبل ٹریولز)، انور چاؤلہ( چیئرمین رشین کلچر سینٹر)، ضیاء الدین صدیقی( ایڈمینسٹیٹر رشین سائنس اور کلچر سینٹر)، ناصر معین عثمانی ( سینئر وائس پریذیڈنٹ سندھ گیمز اسیوسیشن)، منصور شہزاد ( سیکرٹری سندھ آرچری اسیوسیشن) موجود تھے۔
مدثر آرائیں صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ قومی دن کے مواقعوں پر نوجوانوں کیلئے ایسے ایونٹ منعقد کرنا قابل تعریف ہے اور سندھ گیمز اسیوسیشن آئندہ بھی بھرپور تعاون کرتی رہے گی۔
راشد قریشی صاحب نے اپنی تقریر میں اعلان کیا جامعہ کراچی میں ٹریننگ کیمپ کے انعقاد میں ہم بھرپور تعاون کریں گے اور ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔
تقریب میزبان فیصل سلیم، افشین صدیقہ، عبید بکالی، خاور احمد، عثمان زبیر، مریم خاور، صادق عباس، فریحہ عاقب، علیزا رب نواز، میثم رضا، دانش، علی رضا رضوی، حافظ منصور اختر، فہیم عسکری، محمد کاظم اور دیگر بھی موجود تھے