لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ پی ایچ ایف نے فیصلہ کیا آئندہ ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں باضابطہ طور پر ایشیاء کپ اور ایف آئی ایچ زیر اہتمام جو ٹیمیں پرو لیگ نہیں کھیل رہیں انکا ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے ان دونوں ایونٹ کی میزبانی کی پیشکش کی جائے گی.پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کا ویژن ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی بحال ہونی چائیے. اس حوالے سے پی ایچ ایف اپنی بھرپور کاوشیں جاری رکھے گی.انٹرنیشنل سطح کے مختلف ایونٹس کا انعقاد پاکستان میں بہترین انداز میں کرایا جاسکتا ہے .پاکستان کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے.انشاء اللہ ہم ہاکی کے انٹر نیشنل ایونٹس کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کے حوالے سے بھرہور انداز میں تمام کاوشیں و وسائل بروئے کار لائیں گے.