کامن ویلتھ گیمز، بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔برمنگھم کے ایجبسٹن میں کھیلے گئے کامن ویلتھ گیمز میں جاری ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 61 اور جمائمہ روڈریگز نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارتی ٹیم کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بنا سکی، انگلینڈ کی جانب سے کپتان نیٹ سیور 41 اور ڈینی ویٹ 25 رنز بنا کر نمایاں رہی۔

 

خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے انتہائی مایوس کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی تھی، قومی ٹیم کو بارباڈوس، بھارت اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

error: Content is protected !!