دوسرا کارپوریٹ کلر کٹ T-20 لیگ کرکٹ فاٸینل کل اتوار کو کھیلا جاۓ گا۔عتیق احمد

کراچی: (اسپورٹس رپورٹر)  دوسرا کارپوریٹ کلر کٹ ٹی – ٹونٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فاٸینل کل مورخہ11 جنوری بروز اتوار دوپہر 2 بجے قاٸد اعظم پارک کرکٹ گراٶنڈ اسٹیل ٹاٶن شپ پر دفاعی چیمپٸین رنگون والا سی سی اور کراچی اسٹراٸیکرز کے درمیان کھیلا جاۓگا۔چیف آرگناٸزر عتیق احمد کے اعلامیے مطابق ایونٹ کی تقریبِ  تقسیم انعامات فاٸینل میچ کے اختتام پر شام30 :4 بجے گراٶنڈ پر ہی منعقد ہوگی۔ تقریب میں دونوں ٹیموں کے آفیشلز اور اسپورٹس کی معروف شخصیات بھی شرکت کریں گیں۔ 

تعارف: newseditor