محکمے کے لئے34 سالہ خدمات پر سینئر افسران کا خراج تحسین
جمیل احمد سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی کو اُن کی 34 سالہ مدت ملازمت سے سبکدوشی کے موقع پر محکمہ کھیل و ثقافت بلدیہ عظمٰی کراچی نے اُن کے اعزاز میں بروز جمعرات مورخہ 14 جنوری 2021 کو فیضی رحیمین آرٹ گیلری ایوانِ رفعت میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا اس موقع پر کے ایم سی کے موجودہ اور سابقہ افسران محمد ریحان خان سابق سینئر ڈائریکٹر محکمہ کھیل و ثقافت ، سید رضا عباس رضوی سینئر ڈائریکٹر ٹرمینل ، سیف عباس حسنی سینئر ڈائریکٹر ، خورشید احمد شاہ سینئر ڈائریکٹر محکمہ کھیل و ثقافت ، عمران احمد راجپوت ڈائریکٹر محکمہ کھیل و ثقافت، ناہید عابدہ ڈائریکٹر وومن اسپورٹس کمپلیکس ، کنور ایوب ڈائریکٹر اسپورٹس ، کہف الوریٰ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ، افسر حسین ، منظور احمد ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر، جمیل احمد سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ، ندیم خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس عاطف علی ایڈیشنل ڈائریکٹر کلچر ، سید شائق علی ، نوید احمد ، فیصل ظفر ، عبدالمتین و دیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ کلچر اور اسپورٹس کو فروغ دینے میں جمیل احمد کا بہت اہم کردار رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس شہر کی کرکٹ کی ترقی میں بھی وہ پیش پیش رہے ہیں ہمارا ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گذرا ہے ان کی 34 سالہ خدمات کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا محمد ریحان خان نے کہا کہ ہمارا اور جمیل بہت اچھا ساتھ گذرا ہے ہم نے بالکل دوستانہ ماحول میں کام کیا ہے کھیلوں کے فروغ خصوصاً کرکٹ کے فروغ میں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ آپ ایک اچھی سروس کے بعد شفاف کئیرئیر کے ساتھ رخصت ہورہے ہیں رضا عباس رضوی نے کہا کہ محکمہ کھیل و ثقافت قابل مبارکباد ہے جنہوں نے جمیل احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج یہ محفل سجائی شہر میں کھیلوں کے حوالے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں کھیلوں کو فروغ دینے کے حوالے سے انہوں نے بہت کام کیا ہے سیف عباس حسنی نے کہا کہ جمیل احمد کی کے ایم سی کے علاوہ بھی اس شہر میں کھیلوں کے فروغ میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے کراچی کی کرکٹ کو پروان چڑھانے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ناہید عابدہ نے کہا کہ ہمارا اور جمیل کا ساتھ بہت پرانا ہے محکمے کے لئے ان کی بڑی خدمات ہیں انہوں نے پوری سروس کے دوران بڑی محنت اور جانفشانی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں عمران احمد راجپوت نے کہا کہ جمیل احمد ایک محنتی اور ذمہ دار افسر رہے ہیں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ان کی خدمات کو لفظوں میں بیان کرنا بہت مشکل ہے آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوۓجمیل احمد نے کہاکہ میں محکمہ کھیل و ثقافت خصوصاً خورشید احمد شاہ اور ندیم خان کا بے انتہا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لئے اس الوداعی تقریب کا اہتمام کیا میں 1986 میں اس ادارے سے منسلک ہوا تھا میں نے اپنی 34 سالہ سروس کے دوران کوشیش کی کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دو جس کے لئے خورشید احمد شاہ اور میرے سینئر افسران نے ہمیشہ میری رہنمائی فرمائی آج میں جس مقام سے بھی رخصت ہورہا ہوں یہاں تک پہنچانے میری تربیت کرنے اور شخصیت سازی میں محترم سیف الرحمٰن گرامی مرحوم کا بڑا اہم کردار رہا ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا میں نے جتنے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ کام کیا ہے میں اُن سب کا شکر گذار ہوں کہ اُن کے تعاون کے بغیر شاید میں کچھ بھی نہیں کر پاتا آج کی تقریب میں اپنے سینئر افسران کے اظہار خیال سے مجھے احساس ہوا ہے کہ اس شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے میں میں نے بھی تھوڑا بہت کام کیا ہے آخر میں کنور ایوب ڈائریکٹر اسپورٹس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا نظامت کے فرائض ندیم خان نے سر انجام دئیے